اسلام آباد (ثناءنیوز) عوامی نیشنل پارٹی کے صدر اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ سوات میں عسکریت پسندوںکی طرف سے امن سمجھوتے کی خلاف ورزی پر آپریشن کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں تھا۔ گزشتہ روز ایک انٹرویو میں اسفند یار ولی نے کہا کہ سوات امن سمجھوتے سے پہلے امریکہ کے نائب وزیرِ خارجہ رچرڈ باﺅچر اور اس وقت کی سفیر این ڈبلیو پیٹرسن نے اسلام آباد میں ملاقات میں مجھ پر دباﺅ ڈالا تھا کہ امن سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ تاہم میں نے امریکیوں کو واضح طور پر بتایا کہ ہم بخوبی اپنے رسم و رواج کو جانتے ہیں اور ہم امن سمجھوتہ کریں گے۔ اے این پی کے رہنما نے افسوس ظاہر کیا کہ عسکریت پسندوں نے سوات میں امن سمجھوتے کی خلاف ورزی کی اور حکومت کی عملداری کہ چیلنج کیا۔ اس پس منظر میں آپریشن کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں تھا۔