اسلام آباد (این این آئی) پیپلز پارٹی کے سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ مشرف کے تین نومبر 2007 کے غیر آئینی اقدامات سے متعلق 31 جولائی2009 کے فیصلے پر حکومت کی بجائے خود عمل درآمد کیوں نہیں کرواتی۔ غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی طرف سے کالعدم قرار دیئے جانے والے این آر او یا قومی مصالحتی آرڈیننس پر تو سپریم کورٹ نے خود عمل درآمد کروایا کیونکہ اس میں سویلین صدر زرداری کا نام آرہا تھا۔
سپریم کورٹ 31 جولائی 2009کے فیصلے پر خود عمل درآمد کیوں نہیں کرواتی / اعتزاز احسن
Apr 10, 2013