الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سےجاری تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں تین ہزار نوسو چھیانوے امیدواروں کےکاغذات نامزدگی متعلقہ ریٹرننگ افسران نے مسترد کیے۔ جبکہ تئیس ہزار اناسی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے۔ ان میں قومی اسمبلی کے چھ سو پچاسی جبکہ صوبائی اسمبلی کے دس ہزار دو سوانتیس امیدواروں کے کاغذات نامزدگی شامل ہیں۔ قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر ایک سو پانچ کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے اور آٹھ سو بارہ کاغذات نامزدگی منظور ہوئے۔ جبکہ اقلیتی نشستوں پرقومی اسمبلی کے ایک سو انتالیس کاغذاتمسترد ہوئے جبکہ دو سو سینتیس کاغذات منظور کر لئے گئے۔ امیدواروں کی جانب سے اپیلیں دائر کرنے کا آج آخری روز ہے۔ کل سے الیکشن ٹربیونل اپیلوں کے فیصلے شروع کر دے گا، اورسات روز اپیلوں پر فیصلے ہوں گے۔