دنیا کی کوئی جگہ سو فیصد محفوظ نہیں، اسلام آباد مکمل نہیں تو نسبتاً محفوظ شہر ضرور ہے: بلیغ الرحمن

اسلام آباد(این این آئی)وزیرمملکت برائے داخلہ انجینئربلیغ الرحمن نے کہاہے کہ دنیاکی کوئی بھی جگہ سوفیصد محفوظ نہیں ہے انسان کوشش کرسکتاہے باقی سب اللہ کے ہاتھ میں ہے،جب سے حکومت میں آئے ہیں تب سے اسلام آباد سمیت ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں کو محفوظ بنانے کیلئے اقدامات کررہے ہیںتاہم اس کیلئے وقت درکارہوگافوری طورپر رزلٹ نہیں دے سکتے،اسلام آبادکی سزی منڈی میں دھماکہ خیزموادامرودکی پیٹیوں میںٹرک کے ذریعے لایاگیا،بہترا نٹیلی جنس کی وجہ سے بہت سے دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کی،حکومتی پالیسیوں کے نتیجے میں ڈرون حملے نہیں ہوئے،گزشتہ روز نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے وزیرمملکت برائے داخلہ انجینئربلیغ الرحمن نے کہاکہ اسلام آبا دمیں1500خفیہ کیمرے نصب کرنے کا کام شروع کیاجاچکاہے جو فروری 2015ء تک مکمل کیاجائیگا۔ انہوں نے کہا اسلام آبادمکمل نہیںتو نسبتاًمحفوظ شہرضرور ہے۔

ای پیپر دی نیشن