مکرمی! یورپی یونین سے پاکستانی درآمدات کو ٹیکسوں سے مستثنیٰ قرار دلانا قومی معیشت بحران سے نکالنے کے حوالے سے ایک بڑی کامیابی ہے۔ معیشت کی بحالی کے لئے یکجا ہونے والی ہمہ جہت کوششوں کے نتیجہ خیز ہونے کا ایک واضح ثبوت ڈالر نرخ میں پچھلے چند ہفتوں کے دوران مسلسل کمی کا واقع ہونا ہے۔ 111 روپے تک پہنچ جانے والا ڈالر کھلی مارکیٹ میں 99.70 تک نیچے آ گیا ۔ پاکستانی کرنسی کی قدر میں یہ اضافہ قرضوں کے بوجھ کو بھی کم کرنے کا سبب بنے گا اور درآمدات کے نرخوں میں کمی کا بھی جس سے معیشت میں مزید بہتری متوقع ہے۔ محض 270 دنوں میں یہ کارکردگی یقینا امید افزاء اور ملک کے روشن مستقبل کی ضامن ہے۔ (ابو سعدیہ سید جاوید علی شاہ 29/278 امام صاحب سیالکوٹ)
حکومت کی امید افزا کارکردگی
Apr 10, 2014