لاہور(سپورٹس رپورٹر ) پنجاب یوتھ اینڈ سپورٹس فیسٹیول 2014ء میں بننے والے ورلڈ ریکارڈز کے حوالے سے سپورٹس بورڈ کے موقف کی گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی انتظامیہ نے بھی تصدیق کردی ۔گنیز بک کی آفیشل ویب سائیٹ پر جاری ہونے والے بیان میں کمپنی نے ناصرف یہ تسلیم کیا ہے کہ دنیا کا سب سے بڑا انسانی جھنڈا بنانے کا اعزاز پاکستان نے حاصل کیا ہے بلکہ اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ ادارے نے ہی سپورٹس بورڈ کو دیگر ریکارڈز کے لئے غیر جانبدار گواہان بنانے کے لئے کہا تھا ۔گنیز کے ادارے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بقیہ ریکارڈز بھی انڈر پروسس ہیں اور ان ریکارڈز کے لئے تصدیقی عمل جاری ہے۔