وزیراعظم کی مبارکباد، اعتماد پر پورا اتروں گا:مہتاب عباسی، آج گورنر کے پی کے کا حلف اٹھائیں گے

اسلام آباد(آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سردار مہتاب احمد خان عباسی  آج جمعرات کو گورنر ہائوس پشاور میں  خیبرپی کے کے نئے گورنر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ  مظہر عالم میاں خیل نئے گورنر سے حلف لیں گے۔ تقریب حلف برداری میں وزیراعلیٰ خیبرپی کے پرویز خٹک سمیت صوبائی وزراء  اور ارکان پارلیمنٹ شرکت کرینگے۔ نامزد گورنر نے  وزیراعظم ڈاکٹر نواز شریف کی  چین روانگی سے قبل ان سے ملاقات کی جس میں وزیراعظم نے انہیں یہ  عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا کہ وہ مشکل حالات کے باوجود صوبہ میں امن لانے‘ قبائلی علاقوں کی ترقی کے لئے اپنی ذمہ داریاں بھرپور طریقے سے ادا کرینگے۔  نامزد گورنر نے وزیراعظم کو یقین دلایا کہ انہیں یہ ذمہ داری دے کر جس اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے وہ اس پر پورا اترنے کیلئے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کرینگے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...