عوامی مقامات پر حملے حرام ہیں‘ ترجمان طالبان بم دھماکوں کی مذمت‘ بیان اطمینان بخش ہے : وزیر اطلاعات

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں+ نوائے وقت رپورٹ) کالعدم تحریک طالبان پاکستان ترجمان شاہد اﷲ شاہد نے سبی میں جعفر ایکسپریس اور اسلام آباد سبزی منڈی میں بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے گناہ افراد کو نشانہ بنانا شریعت میں نا جائز اور حرام ہے۔ حملوں میں تیسرے ہاتھ کے ملوث ہونے کے امکان کو مسترد نہیں کیا جا سکتا۔ شاہد اﷲ شاہد نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عوامی مقامات پر حملے ناجائز اور حرام ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ تحریک طالبان پاکستان اسلام آباد سبزی منڈی اور سبی میں جعفر ایکسپریس میں ملوث نہیں ہے۔ انکا کہنا تھا کہ بلوچستان اور سندھ کے عوام بھی ہمارے بھائی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں پشاور اور لاہور میں بھی بم دھماکے ہوتے رہے ہیں۔ تحریک طالبان کے نام پر خفیہ ہاتھ دھماکے کرتے رہے ہیں۔ شاہد اﷲ شاہد نے کہا کہ ریاستی عناصر کے جانب سے ظلم کا جواب ایسے حملوں سے دینا بھی ظلم ہے۔ ایسے حملوں میں خفیہ ہاتھ کو فراموش نہیں کرنا چاہئے۔ شاہد اﷲ شاہد کا کہنا تھا کہ تحریک طالبان اب بھی جنگ بندی کے اعلان پرقائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے باشعور عوام کو واضح ادراک ہونا چاہئے کہ عوامی مقامات پر ہونے والے ان حملوں میں کون عناصر ملوث ہیں۔ واضح رہے کہ طالبان کی طرف سے جنگ بندی میں 10 اپریل تک توسیع کا اعلان کیا تھا اور آج اس کا آخری دن ہے۔

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ ایجنسیاں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے سبزی منڈی بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم زندگیوں سے کھیلنے والے عناصر تنہا ہوتے جا رہے ہیں، ان کیلئے پاکستانی سرزمین تنگ ہو رہی ہے، طالبان کی جانب سے بم دھماکے سے اظہار لاتعلقی اور مذمت اطمینان بخش ہے،اب وہ بھی مذمت کر رہے ہیں جن کے نام پر دھماکے کئے جاتے تھے،  ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے، وزیراعظم نے متاثرہ خاندانوں اور زخمی ہونے والے افراد کو فوری معاوضہ فراہم کرنے کی ہدایت کر دی ہے، دہشت گردی کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے زخمی افراد کی عیادت کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں کیا۔ انہوں نے واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچانے کے لئے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی جائے گی، اگر انتظامیہ کی طرف سے سستی یا کوتاہی سامنے آئی تو ان سے بھی بازپرس ہو گی۔ لمبے عرصے بعد دہشت گردی کا کوئی واقعہ ہوا ہے تاہم اس قسم کے واقعات برداشت نہیں کئے جائیں گے۔ حکومت کی پالیسی کے مثبت اثرات سامنے آ رہے ہیں۔ روزانہ اچھی خبریں آ رہی ہیں، معیشت بہتر ہو رہی ہے اب پاکستانی معیشت کو کمزور کرنے والے عوامل خود کمزور ہو رہے ہیں، لوگوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے والے ختم ہو کر رہیں گے۔ انشاء اللہ ایک دن دہشت گرد ختم ہوجائینگے، 1999ء میں جیسا پاکستان چھینا گیا تھا ویسا ہی پاکستانی عوام کو دینگے۔ پرویز رشید نے کہا ہے کہ چین پاکستان میں 32 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کو تیار ہے۔ بیرون ملک پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...