لاہور(خبر نگار) تحریک انصاف کے سینئر رہنما و ٹکٹ ہولڈراین اے 96 ایس اے حمید نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات شفاف انتخابات بارے الیکشن کمیشن کی اصل نیت اور ترجیحات کو بے نقاب کر دیں گے۔ فری اینڈ فیئر الیکشن صرف الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ہی ممکن ہیں،چیف الیکشن کمشنر اپنی آزادی، خود مختاری ، غیر جانبداری اور الیکشن کی ساکھ قائم کرنے کیلئے فوری طور پر EVM سسٹم کا پائیلٹ پروگرام شروع کریں ۔