کراچی :کپڑے کی فیکٹری میں آتشزدگی لاکھوں کا سامان جل کر راکھ

Apr 10, 2015

کراچی(آن لائن) کراچی کے علاقے سائٹ میں واقع کپڑے کی فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ، لاکھوں روپے کی مالیت کا کپڑا جل کر خاکستر ہوگیا، کراچی کے علاقے سائٹ حبیب چورنگی پر میں واقع کپڑے کی فیکٹری میں اچانک آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے تمام فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ، فیکٹری میں موجود مزدوروں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کی لیکن شدت زیادہ ہونے کی وجہ سے ناکام رہے اور بھاگ کر جان بچائی ۔ فائر بریگیڈ کے عملے کے مطابق آگ پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے۔ بظاہر آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

مزیدخبریں