سپریم کورٹ نے اسلحہ لائسنس فیس میں کمی سے متعلق درخواست خارج کردی

Apr 10, 2015

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)سپریم کورٹ نے اسلحہ لائسنس فیس میں کمی سے متعلق دائر درخواست خارج کرتے ہوئے قرار دیا کہ مذکورہ آئین کے آرٹیکل 184/3کے معیار پر پوری نہیں اترتی ۔دوران سماعت درخواست گزار 70سالہ بزرگ شہری کا کہنا تھا کہ انہوں نے 350روپے میں رائفل خریدی تھی جس پروہ اب تک 70ہزار روپے لائسنس تجدید کی مدت میں خرچ چکے ہیں عدالت فیس ختم کرے یا اسے مناسب حد تک کرے یہ تو اپنے تحفظ کیلئے ہوتی ہے مگر پڑے پڑے اس کا بھی بل بن جاتا ہے یہ انسانی حقوق کا مسئلہ ہے ۔

مزیدخبریں