اسلام آباد (انعام اللہ خٹک/ دی نیشن رپورٹ) مسلم لیگ ن کے راولپنڈی کے رہنما شکیل اعوان نے شیخ رشید احمد کو پاکستانی بال ٹھاکرے قراردیدیا۔ انہوں نے کہا کہ میں شیخ رشید کو بہتر جانتا ہوں وہ ایسے وقت میں ہی بھارت اور امریکہ کا نام لے رہے ہیں جب پاکستان بڑے ایشو میں پھنسا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا یمن کے حوالے سے مؤقف نہ جانے دوسروں سے کیوں مختلف ہے۔ واضح رہے کہ شیخ رشید نے کہا تھا کہ ایران، امریکہ اور بھارت کا اتحاد بن رہا ہے جس پر شکیل اعوان نے ردعمل دیا۔