پاکستان کی سری لنکا کے ساتھ پہلا جامع معاشی پارٹنر شپ معاہدہ پر دستخط کرنے میں دلچسپی

Apr 10, 2015

 اسلام آباد(آن لائن) پاکستان نے سری لنکا کے ساتھ پہلا جامع معاشی پارٹنر شپ معاہدہ ( سی ای پی اے ) پر دستخط کرنے میں دلچسپی ظاہر کردی ۔ دونوں ممالک کے  حکام   کی ستمبر 2015ء میں ملاقات  ہوگی  ۔ سری لنکا کے صدر  کے حالیہ پاکستان کے دورے کے دوران  پاکستانی حکام نے اپنا ارادہ ظاہر  کیا تھا ۔ وزارت تجارت  کے ذرائع کے مطابق سی ای پی اے پر دستخط  ہونے کے بعد  دونوں ممالک چاول ، آٹو پارٹس میں  باہمی  لین دین کرسکیں گے اس کے علاوہ دونوں ممالک کوٹے کو ختم اور کسٹم  کے تعاون ، سرمایہ کاری اور ٹیرف میں کمی پر غوروحوض  کرینگے اس حوالے سے  دونوں ممالک کے حام کی دوسری ملاقات ستمبر 2015ء میں  ہوگی جوائنٹ ورکنگ گروپ نے مختلف شعبوں میں  پرپوزل  بھجوادی ہے اور تجاویز کو حتمی شکل دے دی ہے ۔ وزیراعظم نواز شریف  اور سری لنکن صدر سری سینا نے سی ای پی اے معاہدے کو جلد  از جلد سائن  کئے جائیں تاکہ  پاکستان کی جانب سے چاولوں پر برآمدات  اور سری لنکا سے  آٹو پارٹس  کی درآمد کے متعلقہ  معاملات حل کئے جائیں  پاکستانی حکام نے یکطرفہ  طور پر  سری لنکا  سے آٹو پارٹس  درآمد کرنے پر پابندی  لگائی تھی جس کے نتیجے میں  بھارتی  آٹو پارٹس  سری لنکا کے ذریعے پاکستان پہنچ رہے ہیں۔

مزیدخبریں