اسلام آباد (اے پی پی) سیکرٹری پانی و بجلی یونس ڈھاگا نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے اپنے اقتدار کے آغاز سے ہی توانائی بحران حل کرنے کیلئے اقدامات شروع کئے ہیں جس کے اثرات سامنے آرہے ہیں۔گزشتہ روز ریڈیو پاکستان کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا منصوبوں کی تکمیل سے توانائی بحران کے خاتمے میں مدد ملے گی۔کئی منصوبے تین سے چار سال میں مکمل ہوں گے۔ پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت توانائی کے 21 منصوبے مکمل ہوں گے۔ انہوں نے کہا صنعت کاروں کے ساتھ عوام کو بھی ٹیکس دینا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ توانائی کی بچت کے اقدامات میں عوام کو حکومت کا ساتھ دینا چاہئے۔
توانائی بچت کیلئے عوام ساتھ دیں‘حکومتی اقدامات کے نتائج سامنے آرہے ہیں: سیکرٹری پانی وبجلی
Apr 10, 2015