عمران الطاف سے این او سی کے بغیر ریلی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کریں: پرویز رشید

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔ اپنے دور حکومت میں بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ پر قابو پالیں گے۔ عوام کو ایک بہتر پاکستان دیکر جائیں گے۔ تقریب سے خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کی سیاست خدمت کی سیاست ہے۔ کراچی میں خوف کی فضا کو ہم نے ختم کیا۔ کراچی آپریشن وزیراعظم نوازشریف نے شروع کیا۔ دوسروں کا خوف ختم کرنے والے 5 بجے خوفزدہ ہوکر واپس آگئے۔ تاجر حضرات 8 بجے گھر جا کر بچوں کے ساتھ گزاریں۔ ماضی میں عمران خان ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے اجازت لیکر جلسہ کرتے تھے۔ بغیر اجازت این او سی کے جلسے پر عمران وزیراعظم کا شکریہ ادا کریں۔ سٹریٹ بوائے، ایلیٹ بوائے کے جھگڑے سے ہمارا تعلق نہیں۔
پرویز رشید

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...