کراچی میں ٹریفک جام، لوگوں کو مشکلات، پی ٹی آئی رہنما نادر اکمل کی سکیورٹی پر مامور، عمران کے سکواڈ میں شامل گاڑیاں حادثے کا شکار، 5 افراد زخمی

کراچی (نیوز رپورٹر+ نیوز ایجنسیاں) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی کراچی آمد اور ریلی کے موقع پر شہر کی تمام شاہراﺅں پر بدترین ٹریفک جام کے باعث ہزاروں کی تعداد میں گاڑیاں پھنس گئیں جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑا۔ ٹریفک میں ایمبولینس گاڑیاں اور سکول وینز بھی پھنس گئیں۔ لیاقت آباد، ناظم آباد، نیپا چورنگی، حسن سکوائر، شاہراہ فیصل و دیگر شاہراﺅں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جبکہ بعض گاڑیوں میں ایندھن بھی ختم ہوگیا۔ عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ این اے 246 میں سکیورٹی کے نام پر صبح سے ہی واٹر پمپ تا لیاقت آباد تمام سڑکیں ٹریفک کیلئے بند کردی گئیں جس سے نہ صرف آفس کیلئے جانیوالے خواتین و حضرات بلکہ سکول جانیوالے بچوں کوبھی شدید مشکلات کا سامنا رہا۔ دریں اثناءپی ٹی آئی کے رہنما نادر اکمل لغاری کی سکیورٹی پر مامور گاڑی کو حادثہ پیش آگیا۔ سکیورٹی پر مامور 2 گاڑیاں الٹ گئیں جس سے 6 گارڈز زخمی ہو گئے۔ آئی اےن پی کے مطابق عمران خان کرےم آباد مےں پی ٹی آئی کی رےلی سے خطاب کے بعد ائےرپورٹ کی جانب روانہ ہوئے تو انکے قافلے مےں شامل گاڑےاں دو مقامات پر حادثے کا شکار ہوگئےں۔ پہلا حادثہ جوہر موڑ کے قرےب ملےنےم مال کے قرےب پےش آےا جہاں پی ٹی آئی کے رہنما نادراکمل لغاری کی سےکورٹی پر مامور گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔ دوسرا واقعہ شاہرہ فےصل پر ائےرپورٹ کے قرےب پےش آےا جہاں سےکورٹی کی گاڑی سےمنٹ بلاک سے ٹکرا گئی، حادثات مےں پانچ افراد زخمی ہوگئے۔
کراچی/ ٹریفک جام

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...