لشکرگاہ (اے پی پی) افغانستان کے سیکورٹی اداروں نے کہا ہے کہ صوبہ ہلمند میں جاری آپریشن ”ذوالفقار“ میں 400جنگجوﺅں کو ہلاک کر دیا گیا۔ افغانستان کے میڈیا کے مطابق صوبائی دارالحکومت لشکر گاہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے افغان نیشنل آرمی کے سینئر کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل عبدالخالق خان نے بتایا کہ آپریشن ذوالفقار کے دوران مجموعی طور پر 400جنگجوﺅں کو ہلاک کیا گیا۔ اس موقع پر پولیس اوردیگر سکیورٹی اداروں کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں قیام امن کیلئے نئی چیک پوسٹیں قائم کر دی گئیں۔ اس آپریشن کے دوران ہمیں کامیابیاں ملی ہیں اور فورسز پہلی مرتبہ ایسے علاقوں میں داخل ہوئی جہاں غیر ملکی افواج گزشتہ 13برسوں میں داخل ہونے میں کامیاب نہ ہوسکی تھی۔ اس آپریشن کے دوران 99 سکیورٹی اہلکار ہلاک وزخمی ہوگئے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ صوبہ میں قیام امن کیلئے نئی چیک پوسٹیں قائم کر دی گئی ہیں۔
افغان فوج
ہلمند میں جاری آپریشن ”ذوالفقار“ میں 400 جنگجوﺅں کو ہلاک کیا: افغان فوج
Apr 10, 2015