پارلیمںٹ ہاؤس کے باہرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کاکہناتھاکہ سینیٹ اور قومی اسمبلی کو عوام کا مینڈیٹ حاصل ہے پارلیمںٹ مشاورت کی جگہ ہے، لڑنا ہے تو مہنگائی،کرپشن اور لوڈشیڈنگ کے ساتھ لڑنا ہے،انہوں نے کہاکہ دوستی کا تقاضہ ہے کہ ہم سعودی عرب کو جنگ سے بچائیں۔سراج الحق سراج الحق نے مزید کہا کہ خوشی ہےکہ ایران اورترکی کی جانب سے مثبت اشارے آئے عوام نے مینڈیٹ جنگ لڑنے کے لئے نہیں بلکہ مسائل کے حل کے لئے دیاہے،یمن کے مسئلے کو مقامی سطح پر حل کرنے کی ضرورت ہے مسلم امہ کو اس وقت اتحاد اور یگانگت کی ضرورت ہے۔
حکومت ترکی اورایران کواعتماد میں لے،ثالثی کا کردار ادا کرے:سراج الحق
Apr 10, 2015 | 16:23