آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورگرم رہے گا

ملک میں کئی روز تک جاری رہنے والی بارشوں کا سلسلہ تھم گیا،گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران  بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا، محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے  کاامکان ظاہر کیا ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ گرمی کی لہر  چند روز تک جاری رہنے کا امکان ہے تاہم زیریں خیبر پی کے،بلوچستان  اور بالائی پنجاب کے چند مقامات پر بارش ہوسکتی ہے،مٹھی اور چھور میں سب سے زیادہ  درجہ حرارت بیالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا بالائی پنجاب، ملتان ، بہاولپورڈویژن  بلوچستان  اورکشمیر گلگت بلتستان میں  چند مقامات پربارش  اور تیزآندھی چلنے کا امکان ہے،

ای پیپر دی نیشن