شدت پسندی کےخاتمے کےلیے قومی ایکشن پلان پرپوری طرح عمل درآمد کی ضرورت ہے: آرمی چیف

آئی ایس پی آر کے مطابق راولپنڈی میں آرمی چیف کی سربراہی میں کورکمانڈرکانفرنس منعقد ہوئی۔ کورکمانڈرکانفرنس میں  ملک کی اندرونی اور بیرونی سلامتی پرغورکیا گیا۔ اس کےعلاوہ کورکمانڈر کانفرنس میں یمن اورمشرق وسطیٰ کی صورتحال پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف نے ضرب عضب سمیت دہشتگردی کےخلاف جاری آپریشنز میں پیشرفت پراطمینان کا اظہار کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس سے خطاب میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ شدت پسندی کےخاتمے کےلیے قومی ایکشن پلان پرپوری طرح عمل درآمد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے ختم کرنے کےلیے کارروائیاں تیز کی جائیں۔ آرمی چیف نے تمام کورکمانڈرز کو ہدایت کی کہ وہ پورے ملک سے دہشت گردی کےخاتمے پر توجہ مرکوز رکھیں۔ آرمی چیف نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں سیکیورٹی کی صورتحال ابتر ہونے سے خطے پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن