نیویارک(صباح نیوز) زمین کے گرد کیا کچھ موجود ہے اور وہ زمین پر کیا اثرات مرتب کر سکتا ہے اس کے لیے سائنس دانوں کی بھیجی گئے سپیس کرافٹ نے انکشاف کیا ہے کہ زمین کے ارد گرد سیاروں اور سیارچوں پر مشتمل 72ایسی اشیا گھوم رہی ہیں جو اگر زمین کی حدود میں داخل ہوگئیں تو تباہی مچا سکتی ہیں۔ناسا نے زمین کے گرد کی اشیا ء کا جائزہ لینے کے لیے تحقیقاتی روبوٹ نیو وائز کو روانہ کیا جس نے پتہ چلایا ہے کہ سیارچوں اور دم دار ستاروں سمیت کئی ایسی اشیا ہیں جو زمین کے گرد موجود ہیں۔