لاہور (پ ر) خواجہ معین الدین حسن چشتی اجمیریؒ المعروف خواجہ غریب نوازؒ کے سالانہ عرس مبارک کی تقریب زیرسرپرستی خواجہ محمد سہیل چشتی آستانہ عالیہ چشتی اجمیری درغریب نواز المدرسہ ہائی سکول شاہدرہ ٹائون لاہور میں 14اپریل کو منعقد ہوگی۔ تقریب میں محفل ذکر و فکر اور ختم خواجگان کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جبکہ 15 اپریل کو نماز جمعہ کے موقع پر خواجہ محمد سہیل چشتی کا خصوصی خطاب ہوگا۔