ورچوئل یونیورسٹی کا ساتواں کانووکیشن 1908گریجوایٹس کو ڈگریاں تقسیم کی گئیں

Apr 10, 2016

لاہور(سٹاف رپورٹر)ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان کاساتواں کانووکیشن یونیورسٹی کے ہیڈ آفس ایم اے جناح کیمپس، رائیونڈ روڈ لاہور میں منعقد کیا گیا۔تقریب کے مہمان ِخصوصی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ تھے۔ ورچوئل یونیورسٹی سے بیچلر ز اور ماسٹرز کرنے والے 1908گریجوایٹس میں ڈگریاں تقسیم کی گئیں۔ اس کے علاوہ قابل اور ذہین 5گریجوایٹس میں گولڈ میڈل اور 35 میںمیرٹ سر ٹیفیکیٹس بھی تقسیم کیے گئے۔ اپنے خطاب میںورچوئل یونیورسٹی کے ریکٹر ڈاکٹر نوید اے ملک نے کہا کہ ورچوئل یونیورسٹی جدید پاکستانی معاشرے کی تخلیق میںمعیاری ایجوکیشن کے ذریعے اہم کردار ادا کررہی ہے۔

مزیدخبریں