لاہور (خبرنگار) قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہٹ ہم آہنگی نے کہا ہے کہ سیاسی قوتیں عوامی مسائل حل کرنے کے لئے اکٹھی ہوں کالا باغ ڈیم اور دیگر آبی ذخائر کی تعمیر ملک کے لئے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے ایسے قومی ایشوز پر سیاست چمکانے کی اتفاق رائے پیدا کیا جائے۔ مرکزی وائس چیئرمین قمرالزمان بابر، ارشاد عالم شاد چودھری لیئق آغا شوکت، امجد عبید، مکرم شاہ نے اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ بھارت پاکستان کو بنجر کرنے کی سازش کر رہا ہے اس سازش کا مقابلہ صرف آبی ذخائر کی تعمیر سے ہی ممکن ہے جتنے زیادہ ڈیم بنیں گے ملک میں توانائی کا مسئلہ حل ہو گا اگر اس اہم مسئلہ پر غفلت کا مظاہرہ کیا تو تاریخ ہمیں معاف نہیں کرے گی۔ اجلاس میں خالد محمود، اعجاز احمد، امیر علی زیدی، سید مبین شاہ وقار احمد، منظور حسین نور حسین اور دیگر نے شرکت کی۔
سیاسی قوتیں عوامی مسائل حل کرنے کے لئے اکٹھی ہوں: قومی امن کمیٹی
Apr 10, 2016