الور/ نئی دہلی (آئی این پی) بھارت میں 8 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کا واقعہ سامنے آگیا،ریاست راجستھان میںخاتون کی بہن کے دیور نے بچی کو جنسی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست راجستھان میں ضلع الور کے رینی تھانہ علاقے میں خاتون اپنی بڑی بہن کے گھر آئی ہوئی تھی جب دیر رات اس کی بہن اور بہنوئی گیہوں کی فصل تورائی کے لئے کھیت گئے تو دیور نے 8 سالہ معصوم بچی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ خاتون نے بچی کو ہسپتال داخل کرایا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی۔
بھارت زیادتی