بی جے پی ”بھیانک جعلی پارٹی“ ہے مودی میں جرا¿ت ہے تو مجھے گرفتار کر کے دکھائیں، ممتا بینرجی کا چیلنج

کولکتہ (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتاز بینر جی اپنی جماعت کی تذلیل پر نریندر مودی اور بی جے پی پر برس پڑیں۔ وزیراعظم نریند مودی نے ”ٹی ایم سی“ ترنمول کانگریس کو ٹیرر، موت اور کرپشن کی جماعت کہا تھا جس کے جواب میں ممتاز بینرجی نے بی جے پی کو ”بھیانک، جعلی پارٹی“ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی میں جرا¿ت ہے تو انہیں گرفتار کر کے دکھائیں۔ کانڈی میں انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مغربی بنگال نے کہا کہ مودی جب بھی بنگال آتے ہیں ترنمول کانگریس اور مجھ پر ذاتی حملے کرتے ہیں اور میں نے مجبور ہو کر معمولی ردعمل دیا ہے۔
ممتا بینر جی

ای پیپر دی نیشن