نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارتی صدر پرناب مکھرجی نے ملک میں انتہا پسندی کے بڑھتے رجحانات پر ایک مرتبہ پھر بحیثیت صدر مملکت اپنے عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے برداشت اور بھائی چارے کو بھارتی تہذیب و ثقافت کا طرہ امتیاز قرار دیا ہے۔ نئی دہلی میں سابق وزیر خارجہ ارجن سنگھ کی یاد میں ہونے والے سیمینار سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ بھارت کی مضبوطی اسکے کثیر الجہت کلچر سے جڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ برداشت کے جذبے کو فروغ دیکر معاشرتی اقدار کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔ ہمیں مختلف طبقات کے درمیان اچھے تعلقات اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے کام کرنا چاہئے۔ فرقہ وارانہ یگانگت کے ماحول کو مذموم عناصر کئی مرتبہ خراب کرنے کی کوشش کرینگے مگر ہمیں انہیں ناکام بنانا ہو گا۔
پرناب مکھرجی