ملتان( سپیشل رپورٹر) پاکستان کے دشمنوں کے خلاف ہماری جدوجہد جاری رہے گی اور اس مقصد کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا یہ بات پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ حروں کے روحانی پیشوا پیر صبغت اللہ راشدی آف پیر پگارا نے فنکشنل لیگ کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری محمد اشرف قریشی سے ملاقات میں کہی محمد اشرف قریشی نے پیر صاحب کو پنجاب اور جنوبی خطے کے حوالے سے تنظیمی رپورٹ پیش کی انہوں نے مزید کہا ہم عرصہ دراز سے بیرونی مداخلت را کے ایجنٹوں کے خلاف حالت جنگ میں ہیں اور ان کے ارادوں کو ناکام بنانے کے لئے افواج پاکستان کے ساتھ ہیں۔