لندن (بی بی سی) برطانیہ کے آرچ بشپ آف کینٹربری جسٹن ویلبے کا کہنا ہے کہ ڈی این اے ٹیسٹ کے نتیجے میں انہیں انکے حقیقی والد کا پتہ چل گیا ہے ۔ بی بی سی کے مطابق ویلبے کو معلوم ہوا ہے کہ انکے حقیقی والد سر ونسٹن چرچل کے آخری پرائیویٹ سیکریٹری سر انتھونی مونٹیگ براو¿ن تھے۔اس سے قبل انکے خیال میں انکے والد وسکی فروخت کرنے والے گیون ویلبے تھے جن کا انتقال 1977ءمیں ہوا تھا جس سے انکی والدہ نے شادی کی۔ آرچ بشپ کی والدہ لیڈی ولیم آف ایلول نے تصدیق کی ہے کہ 1955ءمیں شادی ہونے سے قبل انکے سر انتھونی کیساتھ تعلقات تھے۔ برطانوی روزنامے دی ڈیلی ٹیلیگراف کے مطابق جب آرچ بشپ سے انکے خاندانی پس منظر کے بارے میں تحقیق کے حوالے سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اپنا ڈی این اے ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سر انتھونی کی بیوہ نے اپنے خاوند کے کنگھے کو محفوظ کر رکھا تھا جس پر سے حاصل کردہ سر انتھونی کے بالوں کے نمونوں کا جسٹن ویلبے کے لعاب دہن سے موازنہ کیا گیا۔ اس موازنے کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی کہ ان دونوں کے باپ بیٹے ہونے کے 99 فیصد امکانات موجود ہیں۔ ٹیلیگراف کے سابق مدیر چارلز موور جنہوں نے سب سے پہلے یہ خبر دی تھی انکا کہنا ہے کہ آرچ بشپ کو جب ڈی این اے ٹیسٹ کے بارے میں معلوم ہوا تو بہت زیادہ حیران ہوئے۔ تاریخوں کو دیکھتے ہوئے تو یہ ناممکن لگ رہا تھا کیونکہ انکی پیدائش انکی والدہ کی گیون ویلبے سے شادی کے 9 ماہ بعد ہوئی لہٰذا یہ سوچنا فطری تھا کہ وہ ایک ہنی مون بے بی ہیں۔ انہوں نے ریڈیو 4 کے پروگرام میں کہا کہ معلوم ہوا ہے کہ لیڈی ولیم نے سر انتھونی کے ساتھ جنسی مراسم گیون ویلبے سے شادی سے قبل استوار کئے۔
آرچ بشپ