کرزئی کی پکتیکا میں امریکی ڈرون حملے میں شہریوں کی ہلاکتوںکی شدید مذمت

کابل(آئی این پی)سابق افغان صدر حامد کرزئی نے صوبہ پکتیکا میں امریکی ڈرون حملے میں شہریوں کی ہلاکتوںکی شدید مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس طرح کے حملوں سے منفی نتائج برآمد ہونگے۔اور شہریوں کی ہلاکتوں سے افغانیوں میں غیر ملکی افواج کے خلاف نفرت پیدا ہوسکتی ہے ۔افغان میڈیا کے مطابق سابق صدر حامد کرزئی کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبہ پکتیکا کے ضلع برمل میں امریکی ڈرون حملے میں متعدد عام شہری ہلاک ہوئے ہیں۔سابق صدر نے امریکی ڈرون حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ایک غیر ذمہ دارانہ کاروائی قرار دیا۔حامد کرزئی نے خبردار کیا کہ اس طرح کے حملوں سے منفی نتائج برآمد ہونگے اور شہریوں کی ہلاکتیں سے افغانیوں میں غیر ملکی افواج کے خلاف نفرت پیدا ہوسکتی ہے۔مقامی حکام کاکہنا ہے کہ پکتیکا کے ضلع برمل میں دو مختلف ڈرون حملوں میں 17 افراد ہلاک ہوگئے ۔
حامد کرزئی

ای پیپر دی نیشن