قومی ہیڈ کوچ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ عمراکمل کےڈسپلن مسائل کےباوجودہارون رشیدنےاسےٹیم میں شامل کرکےغلط کیا. ڈسپلن مسائل پرڈراپ ہونےکےبعد پیٹرسن، سائمنڈزکودوبارہ کبھی نہیں کھلایاگیا. عمراکمل کواینڈریوسائمنڈزاورکیون پیٹرسن کی طرح مثالی سزادینی چاہئےتھی.
ہیڈکوچ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے احمدشہزادکوایک سیریزمیں ڈراپ کرکےدوسری میں واپس بلانےکی بھی مخالفت کی. سلمان بٹ نےڈومیسٹک میں اسکورکیا،وہ خرم منظور، احمدشہزاد سے بہترچوائس تھے. سلمان بٹ کوبطوراوپنرواپس بلانےکی تجویزدی،شاہدآفریدی رکاوٹ بن گئے. وقار یونس کے مطابق چیف سلیکٹرہارون رشیدمستقبل کےوژن سےمکمل عاری شخص ہیں. انہوں نے من مانیاں کرتے اور مخالفت کے باوجود انتالیس سالہ رفعت اللہ مہمند کو منتخب کیا. ہارون رشیدنےمیڈیاکےپریشرمیں آکریونس خان کومنتخب کیا. چیف سلیکٹرنےمستقبل کی فکرکیےبغیریونس خان کی غلط سلیکشن کی. یونس خان نےون ڈےٹیم میں واپس آتےہی اگلےمیچ میں ریٹائرمنٹ لےلی۔