انتخابی اصلاحات کیلئے پارلیمانی کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس آج شروع ہو گا

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) انتخابی اصلاحات کیلئے پارلیمانی کمیٹی کی ذیلی کمیٹی آج (پیر) سے بدھ تک تین روز تمام انتخابی قوانین کو یکجا کرکے بنائے جانے والے انتخابی قانون 2017کے مسودے پر موصول ہونے والی تجاویز پر غور کرے گی۔ بدھ کو 79ویں اجلاس میں بھی ترامیم پرمزیدغور کیا جائے گا۔ پیر کو اجلاس کنوینئر زاہد حامد کی صدارت میں 11 بجے ہوگا۔ یہ ذیلی کمیٹی کا 77واں اجلاس ہوگا، اجلاس کے دوران تمام انتخابی قوانین کو یکجا کرکے بنائے جانے والے انتخابی قانون 2017 ءکے مسودے پر موصول ہونے والی تجاویز پر غور کیا جائے گا۔ اسی روز ڈاکٹر نفیسہ شاہ کی جانب سے پیش کردہ پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2013 ءترمیمی بل پر بھی غور کیا جائے گا۔منگل کو78ویں اجلاس میں بھی ترامیم پر غور ہوگا۔ دریں اثناءسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمانی لیڈرزکو خط لکھا ہے کہ جس میں انہوں نے انتخابی اصلاحات کا کام جلد مکمل کرنے کی درخواست کی ہے۔ سپیکرکی ہدایت پرقومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے پارلیمانی لیڈرزکو خط بھجوا دےئے ہےں۔
ذیلی کمیٹی اجلاس

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...