لاہور(نیوزرپورٹر)شعبہ برائے امراض معدہ و جگر شیخ زاید ہسپتال لاہورکی جانب سے اپنی سنہری تاریخ کا ایک اہم سنگ میل عبور کیا گیا، اس حوالے سے منعقدہ تقریب میں پر وفیسر ڈاکٹر فرید احمد خان چئیرمین سیمی الہی شریک ہوئیں۔اس موقع پر شعبہ برائے امراض معدہ و جگر سے متعلق د و اہم اعلانات ہوئے ، جس میں اس شعبہ کے امتیازی نشان \ COAT OF ARMS کی نقاب کشائی کی گئی جس کے بعد شعبہ برائے امراض معدہ و جگر شیخ زاید ہسپتال،لاہور اپناامتیازی نشان حاصل کرنے والا پاکستان کا پہلا یونٹ بن گیا ہے ، دوسرا اس شعبہ کے بانی پروفیسر ڈاکٹر انوار اے خان کو پروفیسرایمریٹس PROFESSOR EMERITUSکا اعزاز عطا کیا گیا۔