:::وزیراعظم کا مری میں مختصر قیام موسم سے لطف اندوز ہوئے

مری (نامہ نگار خصوصی) وزیراعظم محمد نواز شریف اتوار کے روز اسلام آباد سے بذریعہ ہیلی مری پہنچے جہاں وہ قریباً دو گھنٹے قیام کے بعد واپس اسلام آباد روانہ ہو گئے۔ اس دوران انہوں نے یہاں تمام وقت کشمیر پوائنٹ پر وقع ذاتی رہائش گاہ پر گزارا۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ان کی آمد کے دوران خوشگوار موسم میں بھی اچانک ہی انتہائی معمولی برفباری کا سلسلہ شروع ہوا جو چند لمحوں تک جاری رہا جس سے محمد نواز شریف بھر پور انداز میں لطف اندوز ہوتے رہے۔ ان کی یہاں اچانک آمد کے باوجود گھڑیال سے ان کی رہائش گاہ تک سڑک کے کنارے کھڑے مقامی لوگوں اور سیاحوں نے ہاتھ ہلا کر ان کا استقبال کیا جبکہ بعض مقامات پر انہوں نے حفاطتی انتظامات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اپنی گاڑی کو چند لمحوں کیلئے روکتے ہوئے کچھ لوگوں سے مصافحہ بھی کیا۔ مری کی جانب آتے ہوئے وہ اپنی گاڑی خود ڈرائیو کر رہے تھے جبکہ اس مرتبہ سکیورٹی کے انتظامات معمول سے بہت کم تھے۔ وہ مری کے خوبصورت موسم سے لطف اندوز ہونے کے بعد واپس اسلام آباد روانہ ہو گئے۔
وزیراعظم/ مری

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...