ایم ایم اے کی بحالی کےلئے طریقہ کار کو حتمی شکل دیدی گئی: ذرائع

اسلام آباد (ابرار سعید+دی نیشن رپورٹ) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) کی بحالی کےلئے مولانا فضل الرحمن کو گرین لائٹ دیدی ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنما¶ں نے چند ماہ کے دوران ایم ایم اے کی بحالی کے حوالے سے کئی اجلاس کئے اور طریقہ کار پر بحث کی گئی۔ جماعت اسلامی کے ایک سینئر رہنما نے بتایا کہ دونوں جماعتوں کے درمیان اختلافات ختم ہو گئے ہیں اور ایم ایم اے کی بحالی کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔ دونوں جماعتوں کی لیڈر شپ نے مستقبل میں اتحاد کےلئے طریقہ کار کو حتمی شکل دیدی ہے تاکہ دوبارہ غلطیاں نہ ہوں جس کے باعث ایم ایم اے ٹوٹ گئی تھی۔ جے یو آئی (ف) کے ذرائع نے بتایا کہ منصوبے کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ ذرائع نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کے خدشات مکمل طور پر دور کر دیئے گئے ہیں۔ اس لئے فضل الرحمن کو ایم ایم اے کی بحالی کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ اب ملی یکجہتی کونسل کو اتحاد میں شامل کرنے کےلئے دعوت دی جائیگی۔ پارلیمانی ذرائع کے مطابق جے یو آئی (ف) وفاقی حکومت سے مایوس ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...