شیامن (آئی این پی) چینی سائنسدانوں نے قدرتی جڑی بوٹی تھنڈر گاڈ وائن سے ایک طبی مرکب کشید کیا ہے جو میٹابولزم خلیے کو ہدف بناتا ہے اور موٹاپے سے نمٹنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ تھنڈرگاڈوائن اور آرٹی میسینن جو سویٹ وارم ووڈ سے تیار کیا گیا ہے سے کشید کیا جانے والا سیلسٹرول ان پانچ جڑی بوٹی مرکبات میں شامل ہیں۔ یہ ایسا خلیہ ہے جو سرطان جیسے کوئی بھی علاج دریافت نہ کی جانے والی بیماری کا علاج کرنے میں انتہائی صلاحیت کا حامل ہے۔ آرٹیمیسسن کی دریافت کی وجہ سے چینی سائنسدان ٹو یویو کو 2015ءمیں نوبل انعام دیا گیا ہے۔ جانگ نے کہا کہ ان کی ٹیم اس بارے میں تحقیق جاری رکھے گی کہ سیلسٹرول کس طرح میٹابولزم کو ریگولیٹ کرتا ہے تاکہ کم تیزابیت اور زیادہ موثریت والی نئی ادویات تیارکی جا سکیں جو لوگوں کو وزن گھٹانے میں مدد دے سکیں۔ اس جڑی بوٹی کو آرتھیتسٹ اور آٹو امیون بیماریوں کے علاج کےلئے روایتی چینی ادویات میں استعمال کیا جاتا ہے تاہم پورا پودا انتہائی زہریلا ہے اور روایتی ادویات میں استعمال کرنے سے قبل اس کے زہر کو کم کرنے کےلئے کئی مراحل سے گزارنا چاہیے۔ جدید تحقیق میں اس پودے کو ایڈز کے علاج کےلئے کلینیکل ٹرائلز میں استعمال کیا گیا ہے۔ اس کے مرکبات میں جوڑوں کے درد اور ریومارٹیڈ آرتھیسٹ کے علاج میں کافی صلاحیت پائی گئی ہے۔