لاہور/ فیروز والا (نامہ نگاران) شاہدرہ کے علاقہ میں گندے نالے سے 2 سالہ بچے کی نعش ملی ہے۔ شناخت نہ ہونے پر پولیس نے مردہ خانے منتقل کردی۔ بچے کی نعش دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اطلاع کی۔ پولیس نے بچے کی شناخت کی کوشش کی تاہم ورثا کا پتہ نہیں چل سکا۔ پولیس کا کہنا ہے بظاہر لگتا ہے کہ بچہ کھیلتا ہوا نالے میں گرنے سے ہلاک ہوا۔ ورثا کے ملنے اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔ دریں اثنا مریدکے ٹاﺅن میں معمولی جھگڑے پر مسلح افراد نے بھرے بازار میں فائرنگ کرکے لیسکو کے میٹر ریڈر منیب احمد کو قتل کردیا۔ 26 سالہ منیب احمد اور کامراس وغیرہ کے درمیان دو روز قبل جھگڑا ہوا۔ اس بناءپر کامران نے ساتھیوں کی مدد سے مریدکے بازار سے گزرتے ہوئے منیب پر فائرنگ کردی۔ ملزمان فرار ہوگئے۔ مریدکے سٹی پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال بھیج دی۔ مقتول لیسکو سب ڈویژن برج اٹاری میں بطور میٹر ریڈر تعینات تھا۔
شاہدرہ نالے سے بچے کی نعش برآمد : مرید کے میٹر ریڈر قتل
Apr 10, 2017