حکمران کراچی سے پیسہ بٹورتے ہیں‘ ان کی جھوٹی شان وشوکت دفن کرینگے: مصطفی کمال

کراچی(آئی این پی)پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ آسمان سے تارے توڑنے کی باتیں نہیں کر رہے ‘ صرف پینے کا صاف پانی مانگ رہے ہیں ۔ مجبور کیا جا رہا ہے کہ لوگ ٹینکرز سے پانی خریدیں۔کراچی معاشی حب ہے ‘ پورا پاکستان حق جتاتا ہے ‘ حکمران کراچی سے پیسہ بٹورتے ہیں ‘ کراچی ملک کا 70 فیصد ریونیو دیتا ہے۔ کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کراچی ملک کو 70 فیصد ریونیو دیتا ہے۔ ہم نے عوام کے حقوق کیلئے احتجاج شروع کیا ہے۔ ہم گھروں میں عوام کیلئے پانی مانگ رہے ہیں ۔ ہم منرل واٹر نہیں پینے کا پانی مانگ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا حکمرانوں کی جھوٹی شان و شوکت دفن کر دیں گے۔ پینے کا صاف پانی کی لائنیں نہیں ڈالی گئی ہیں ۔ احتجاج کا سلسلہ حقوق کی بحالی تک جاری رہے گا۔ مظلوم ‘ غریب افراد کیلئے بنیادی سہولیات حاصل کرنے کی تحریک ہے۔ مصطفی کمال نے کہا کہ بدترین جمہوری حکومتوں نے بھی شہریوں کو بنیادی سہولتیں دے رکھی ہیں۔ حکمران کراچی سے پیسہ بٹورتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...