شام پر امریکی حملہ فلسطینی مزاحمت کوکمزور اور اسرائیل کو مضبوط کرنا ہے: ساجد نقوی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) اسلامی تحریک کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے شام پر59 ٹام ہاک کروز امریکی میزائل داغنے کی مذمت کرتے ہوئے اسے فلسطینی مزاحمت کو کمزوراور اسرائیل کو مضبوط کر نا قراردیا۔انہوں نے کہا کہ امریکی حملے عالمی قوانین کی بد ترین خلاف ورزی ہے ۔زہریلی گیس کا حملہ قابل مذمت اورامریکی حملہ اس سے بھی زیادہ قابل مذمت وبد تر ہے۔ شیعہ علما کونسل پنجا ب کے صدر علامہ سبطین حیدر سبزواری سے گفتگو میں علامہ ساجد نقوی کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیے کہ پارلیمنٹ کا اجلاس بلا کرمستقبل کی حکمت عملی وضع کرتے ہوئے عالم اسلام کے رہنماﺅں کو متحدکریں۔

ای پیپر دی نیشن