پشاور (آن لائن) خیبر پی کے حکومت نے کانسٹیبل کی تنخواہ میں 7ہزار ، ہیڈ کانسٹیبل کی تنخواہ میں 12ہزار اور اے ایس آئی کی تنخواہ میں 16ہزار روپے تک اضافہ کی منظوری دیدی ہے۔ خیبر پی کے حکومت کی جانب سے صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کانسٹیبل کو گریڈ 5 سے گریڈ 7 میں، ہیڈ کانسٹیبل کو گریڈ 7 سے گریڈ 9 میں اور اے ایس آئی کی گریڈ 9 سے گریڈ 11 میں اَپ گریڈیشن کردی گئی تھی اور انہیں پنجاب پولیس کے برابر کردیا گیا۔سابق آئی جی کی درخواست پر صوبائی حکومت کی جانب سے 30 ہزار سے زائد پولیس کی اَپ گریڈیشن کے بعد پنجاب حکومت اور اسلام آباد پولیس نے اَپ گریڈیشن کے حوالے سے تفصیلات بھی صوبائی حکومت کوارسال کی تھی۔
خیبر پی کے حکومت کی کانسٹیبل، حوالدار اور اے ایس آئی کی تنخواہیں بڑھانے کی منظوری
Apr 10, 2017