لندن(آن لائن) برطانیہ کی مقامی عدالت نے گھریلو تشدد کے ایک مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم کو یہ حکم بھی دیا ہے کہ وہ آئندہ کوئی بھی گرل فرینڈ بنانے سے پہلے پولیس کو ضرور خبر کرے۔اسے برطانوی عدالتی تاریخ کا سب سے عجیب و غریب لیکن انتہائی مفید فیصلہ بھی قرار دیا جارہا ہے ۔