بنگلہ دیش: صدر نے رحم کی اپیل مسترد کر دی، 3 جنگجوﺅں کو پھانسی کا امکان

ڈھاکہ (اے ایف پی) بنگلہ دیش کے صدر نے رحم کی اپیل مسترد کردی۔ شدت پسند گروپ کے جنگجو مفتی عبدالمنان کو پھانسی کا امکان بڑھ گیا۔ گزشتہ ماہ مزار پر بم دھماکوں کے کیس میں عبدالمنان سمیت 3افراد کی ہائی کورٹ نے سزا بحال رکھی تھی۔ تختہ دار پر لٹکانے کی تاریخ مقرر نہیں کی گئی لیکن رواں ماہ سزاﺅں پر عملدرآمد ہوسکتا ہے۔ مفتی عبدالمنان حرکت الجہاد الاسلامی کے سربراہ ہیں۔

ای پیپر دی نیشن