اصولی طورپرسزائے موت کی سزا کے حق میں نہیں لیکن بھارتی جاسوس کا معاملہ الگ ہے: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو

لاہور میں سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اصولی طور پر سزائے موت کے خلاف ہوں، ذوالفقار بھٹو کو بھی سزائے موت دی گئی لیکن بھارتی جاسوس کا معاملہ الگ ہے، کلبھوشن یادیو کو پاکستان میں ہونا ہی نہیں چاہیے تھا.
بلاول بھٹو نے کہا کہ ملک میں لوڈشیڈنگ اور پانی کے مسائل کا سامناہے جن پر قابو پانے میں حکومت ناکام ہوچکی،پاناما کیس کےفیصلے کا سب کو انتظار ہے، انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں، معصوم کشمیریوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا.
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ جنوبی اور وسطی پنجاب میں تنظیم سازی کا عمل مکمل ہوگیا ہے، سیالکوٹ میں پروگرام شیڈول تھا جس کو پولیس نے اجازت کے باوجود روک دیا۔

ای پیپر دی نیشن