کوئٹہ کے علاقے بلیلی میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب خودکش حملہ 7 اہلکار زخمی

کوئٹہ(بیورو رپورٹ)کوئٹہ کے علاقے بلیلی میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب خودکش حملہ 7 اہلکار زخمی ہوگئے۔ سکیورٹی فورسز ذرائع کے مطابق فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کردیا جبکہ علاقے میں آمد و رفت معطل کر کے شواہد اکٹھے کرنے کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا۔ دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ دھماکے کے بعد فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق 20سے 22سالہ خودکش حملہ آور نے اپنے آپ کو سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکہ سے اڑایا۔ دھماکے میں 8سے 10کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا تھا۔ سکیور ٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ۔
خودکش دھماکہ

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...