آئی پی پیز کو 80ارب روپے ہماری اجازت کے بغیر دیئے گئے: ترجمان آڈیٹر جنرل

اسلام آباد ( فہد یوسف زئی/ نیشن رپورٹ) آئی پی پیز کو دیئے گئے 80ارب روپے کا معاملہ طے نہ ہو سکا ‘ آڈیٹر جنرل کے مطابق رقم کی ادائیگی پری آڈٹ کے بغیر کی گئی جبکہ وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ اجازت لی گئی تھی۔ آڈیٹر جنرل کے ترجمان نے کہا ہے کہ وزارت کو قانونی تقاضے پورے کئے بغیر رقم ادا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی جبکہ وزارت توانائی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے ہمیں آڈیٹر جنرل کی طرف سے اجازت کا پیغام دیا گیا تھا۔
ترجمان آڈیٹر جنرل

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...