ملتان (نامہ نگار خصوصی ) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر ڈوگر کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ڈی او انڈسٹریل سٹیٹ چیکنگ ٹیم کے ساتھ کوٹلہ ابوالفتح میں تحریک انصاف کے ایم این اے عامر ڈوگر کے گھر پر چیکنگ کیلئے پہنچے جہاں 3 اے سی اور دیگر بجلی کی چیزیں استعمال ہو رہی تھیں جبکہ بجلی کا میٹر نہیں چل رہا تھا جس کے بعد میپکو کی ٹیم کی جانب سے عامر ڈوگر کی رہائش گاہ کی بجلی کا میٹر بھی کاٹ دیا گیا ہے۔ تھانہ مظفرآباد میں عامر ڈوگر کے خلاف الیکٹرک سٹی ایکٹ 4623 کے تحت مقدمہ واپڈا کے ایس ڈی او انڈسٹریل اسٹیٹ محمد عمران کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ عامر ڈوگر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا مجھے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، مقدمے کا سامنا کروں گا۔
عامر ڈوگر/مقدمہ
ملتان :پی ٹی آئی ایم این اے کیخلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج، سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے : عامر ڈوگر
Apr 10, 2018