بوسنیا کی ترقی سے پاکستانی تاجروں کو فائدہ اٹھانا چاہئے: ثاقب فورک

لاہور (کامرس رپورٹر) بوسنیا ہرگزگوینا کے سفیر ثاقب فورک نے کہا ہے کہ بوسنیا ایک چھوٹا مگر ترقی یافتہ ملک اور یورپین یونین تک رسائی کا اہم ذریعہ ہے جس سے پاکستانی تاجروں کو فائدہ اٹھانا چاہیے، پاکستان ایک بے مثال ملک ہے جس نے بوسنیا کو فورا تسلیم کیا مگر صرف 30ملین ڈالر کی باہمی تجارت بہترین تعلقات کی عکاس نہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار لاہور چیمبر کے صدر ملک طاہر جاوید، سینئر نائب صدر خواجہ خاور رشید اور ایگزیکٹو کمیٹی ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بوسنیا کے اعزازی قونصل دانش اقبال، سپین کے اعزازی قونصل ظہیر شہزاد، سہیل لاشاری، میاں نواز و دیگر بھی موقع پر موجود تھے۔ سفیر نے کہا کہ پاکستان نے بوسنیا کے لیے وہی کچھ کیا جو ایک بھائی دوسرے کے لیے کرتا ہے مگر یہ برادرانہ تعلقات باہمی تجارت میں بھی نظر آنا چاہئیں۔ انہو ںنے کہا کہ اس وقت صرف 37پاکستانی کمپنیاں بوسنیا میں کام کررہی ہیں، بوسنیا میں نئی کمپنی کے قیام پر پانچ سال کے لیے ٹیکس کی چھوٹ ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...