لاہور(نیوزرپورٹر)محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ کپاس کے کاشتکار بوائی سے قبل بیج کو زہرآلود ضرور کر لیں تاکہ کپاس کی فصل آئندہ ایک ماہ تک رس چوسنے والے کیڑوں خاص طور پر سفید مکھی کے حملے سے محفوظ رہے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ سفید مکھی کپاس کے پتہ مروڑ وائرس کے پھیلائو کا موجب بنتی ہے۔