لاہور(سپورٹس) صحارا کے ریگستان میں دنیا کی مشکل ترین میرا تھن ریس کا آغاز مراکش سے ہو گیا۔ برّاعظم افریقہ کے ریگستان میں ہو نے والی33ویں سالانہ میراتھن ڈیس سیبلز میں شرکاکو ہموار زمین اور خوشگوار مو سم کے بجا ئے تپتی دھوپ میں ریتیلے ریگستان پر دوڑ نا ہے۔ریس میں شریک ایتھلیٹس کے کا ندھو ں پر پانی اور خوراک سے لدے بھا ری بیگز بھی مو جو دہیں۔ جس میں 1300 ایتھلیٹس کوچھ مرحلوں میں155میل کا فا صلہ طے کر نا ہے جو 16اپریل تک جاری رہیگی۔