لاہور(خصوصی رپورٹر) تحریک پاکستان کے کارکن ‘ چیئرمین نظریۂ پاکستان ٹرسٹ محمد رفیق تارڑ، وائس چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد، فاروق الطاف ، چیف جسٹس( ر) میاں محبوب احمد، جسٹس(ر) آفتاب فرخ ، جسٹس(ر) خلیل الرحمن خان، کرنل(ر) سلیم ملک ، چودھری ظفر اللہ خان ، محمد ارشد چودھری ، کرنل(ر) اکرام اللہ خان ، سراج احمد، خواجہ خورشید وائیں ،چوہدری محمد طفیل ، رانا سجاد جالندھری، میاں ابراہیم طاہر، ایم کے انور بغدادی،شاہد رشید نے تعزیتی بیان میں تحریک پاکستان کے گولڈ میڈلسٹ کارکن محمد اقبال خان سنبل کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے ۔ تعزیتی بیان میں کہا گیا ہے کہ مرحوم نے تحریک پاکستان میں بھرپور حصہ لیا ۔ بیان میں سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہارکیا گیا اور مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی کہ اللہ تعالی انہیں جوار رحمت میںجگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبرجمیل عطا فرمائے۔